وزارت منصوبہ بندی 422 ارب روپے کے 2 ترقیاتی منصوبے منظور

سی ٹی ڈی کے مینجمنٹ سسٹم میں بہتری کیلیے 858۔577 ملین روپے منظور کیے


APP/Numainda Express September 26, 2023
سندھ میں بہتر تعلیمی سہولیات کیلیے 1,566۔628 ملین روپے منظور کیے گئے (فوٹو فائل)

وزارت منصوبہ بندی نے 42.2 ارب روپے کے 2 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

وزارت منصوبہ بندی کی سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ایف آئی اے کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ؍ مینجمنٹ سسٹم میں بہتری کیلیے 858۔577 ملین روپے کے منصوبوں جبکہ سندھ میں بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلیے 1,566۔628 ملین روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا مینڈیٹ کے برخلاف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ

سی ڈی ڈبلیو پی کا 2۔42 ارب روپے مالیت کے دو ترقیاتی منصوبوں کی منظوری سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 2۔42 ارب روپے کے دو ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔حکومت نے صوبے میں کم از کم 500 ایلیمنٹری اسکول قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں