گیس چوری مزید 188کنکشن منقطع 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد

سبزہ زار لاہور میں 300 فٹ بچھائی فیک لائن پکڑی گئی، 19 گیس کنیکشن منقطع


Numainda Express September 28, 2023
سبزہ زار لاہور میں300 فٹ بچھائی فیک لائن پکڑی گئی،19 گیس کنکشن منقطع —فائل فوٹو

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 188گیس کنکشن منقطع کر دیے، 277 انڈر بلنگ کیسز پروسیسڈ کیے گئے۔

گیس چوری میں ملوث افراد پر 80لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں، لاہور ریجن نے ڈوبن پورہ، سبزہ زار کے علاقے سے گلی میں 300 فٹ بچھائی گئی فیک لائین پکڑ لی، جس کو گیس مین لائن سے منسلک کرکے گیس چوری کا منصوبہ تھا جسے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا گیا۔ گیس چوروں کے خلاف متعلقہ تھانے میں کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں ہی گیس کے غیر قانونی استعمال پر 10گھریلو کنiکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 09 کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ40 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کiے گئے اور 10لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

شیخوپورہ میں گیس کے براہ راست استعمال اور غیر قانونی توسیع پر 21کنکشن منقطع کردیے گئے ، بہاولپور میں 08، ملتان میں 18، راولپنڈی میں 05 سیالکوٹ میں دو کنکشن مننقطع کردیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں