پاکستان کو جولائی اگست میں 5ارب31کروڑ ڈالر قرض اور فنڈز ملے

یہ فنڈنگ آئی ایم ایف سے ملنے والے ایک ارب 20کروڑ ڈالر کے علاوہ ہے


Irshad Ansari September 28, 2023
حکومت کا رواں سال17 ارب 38کروڑ50 لاکھ ڈالر بیرونی فنڈنگ کا تخمینہ (فوٹو : فائل)

وزارت اقتصادی امور نے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بیرونی قرضوں اور فنڈنگ پر رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے رواں سال بجٹ میں 17 ارب 38 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی بیرونی فنڈگ کا تخمینہ لگا رکھا ہے۔

رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے دوماہ (جولائی، اگست) کے دوران پاکستان کو مجموعی طور پر 5ارب31 کروڑ ڈالر ملے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 43 کروڑ 90 لاکھ ڈالر فنڈنگ ملی تھی۔

اگست میں31 کروڑ 60 لاکھ اور جولائی میں2 ارب 89کروڑ ڈالر کی فنڈنگ ملی۔ یہ فنڈنگ آئی ایم ایف سے ملنے والے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کے علاوہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر ملے۔

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سعودی عرب سے سیف ڈپازٹ کی مد میں 2 ارب روپے ملے جبکہ 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھار ملا جبکہ رواں مالی سال کے دوران یو اے ای سے 12 ملین ڈالر سیف ڈپازٹ کے طور پر ملیچین کی ایرو ٹیکنالوجی کارپوریشن سے پی اے ایف کو 50 کروڑ 60 لاکھ ڈالر فنڈنگ ہوئی۔ باہمی قرض کے طور پر 22 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ملے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں