ٹیکسٹائل انڈسٹری کی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ

ہوم ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ بھی بڑھنے لگی، بیشتر بند یونٹس کھل گئے


این این آئی October 02, 2023
مہنگائی کے باعث 3 سے 4 ارب ڈالر کی برآمدات کم ہوئی، صنعتکار (فوٹو فائل)

فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ایکسپورٹ میں 10 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ستمبر میں 10 فیصد تک کا اضافہ ہوگیا، گارمنٹس کے ساتھ ساتھ ہوم ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ بھی بڑھنے لگی، بیشتر بند یونٹس کھل گئے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی پاکستان کو ٹیکسٹائل صنعت کیلیے خام مال دیگی

صنعتکاروں نے بتایا کہ مہنگائی کے باعث 3 سے 4 ارب ڈالر کی برآمدات کم ہوئی، حالات سازگار ہوں تو اسے بڑھانا مسئلہ نہیں۔ ایکسپورٹرز کے مطابق ملنے والے آرڈرز میں زیادہ تر کرسمس تہوار کے ہیں۔

دوسری جانب آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے 2022-23 کے دوران تاریخی 224 ارب روپے خالص منافع کمایا۔ او جی ڈی سی ایل نے 2023 میں 159 ارب ٹیکس کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں