جیمز اینڈ جیولری کی ایکسپورٹ کو آسان بنانے کا فیصلہ

15 افراد پر مشتمل مشاورتی کونسل تشکیل، وفاقی وزارت صنعت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا


Kashif Hussain October 06, 2023
کونسل جیمز اینڈ جیولری کے کاروبار کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کی نشاندہی بھی کریگی (فوٹو فائل)

وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے جیمز اینڈ جیولری کی ایکسپورٹ کو آسان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے پاکستان سے نیم قیمتی پتھروں اور سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ کے فریم ورک پر نظر ثانی کرتے ہوئے جیمز اینڈ جیولری کی ایکسپورٹ کو آسان بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس مقصد کیلیے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر سے تعلق رکھنے والے 15 افراد پر مشتمل مشاورتی کونسل تشکیل دے دی گئی ہے۔

وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے مشاورتی کونسل کے قیام کا باضابط نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، یہ کونسل جیمز اینڈ جیولری کی موجودہ ٹریڈ پالیسی، معیار بندی، سرٹیفیکیشن اور ویلیو ایڈیشن سے متعلق پالیسیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ان رکاوٹوں کی نشاندہی کریگی جن کی وجہ سے جیمز اینڈ جیولری کی ایکسپورٹ جمود کا شکار رہی۔

یہ بھی پڑھیں: بلیک مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن سے سونے کی قیمت 27 ہزار روپے کم ہوگئی

کونسل جیمز اینڈ جیولری کے کاروبار کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ محکموں اور وزارتوں کی سطح پر پیش آنے والے مسائل یا رکاوٹوں کے خاتمے میں متعلقہ محکموں اور وزارتوں کی ذمے داریوں کا بھی تعین کریگی۔

کونسل کابینہ سے منظور شدہ جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام اور اس سیکٹر کی ریگولیشن کو خود انحصاری کے ادارہ جاتی نظم وضبط کا بھی تعین کرے گی، جیمز اینڈ جیولری کے شعبہ میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کے لیے ایکشن پلان بھی تشکیل دیا جائے گا جبکہ جیمز اینڈ جیولری کے ایکسپورٹ کے حقیقی پوٹینشل کا بھی تعین کرنا کونسل کی زمہ داری ہوگی،کونسل کے چیئرمین کا تقرر پبلک سیکٹر سے بھی کیا جاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں