منی آرڈر کا مینوئل سسٹم ختم ڈیجیٹل شروع کرنیکی منظوری

منی آرڈر بھیجنے اور وصول کرنے والوں کا مکمل ڈیٹا بھی کمپیوٹرائزڈ ہوگا


Qaiser Sherazi October 07, 2023
اسٹیٹ بینک سمیت تمام ضروری اداروں سے منی آرڈر انٹر لنک ہوجائیں گے۔ فوٹو: گیٹی امیجز

تمام جنرل پوسٹ آفسز اور ڈاکخانوں کا منی آرڈر مینوئل نظام مکمل ختم کر کے نیا منی آرڈر ڈیجیٹل نظام شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ایف اے ٹی ایف (فیٹف) کا ایک بڑا اور بنیادی مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے تمام جنرل پوسٹ آفسز اور ڈاکخانوں کا منی آرڈر مینوئل نظام مکمل ختم کر کے نیا منی آرڈر ڈیجیٹل نظام شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی، جس پر رواں ماہ عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شہری پوسٹ آفسز پر نادرا سہولیات سے لاعلم نکلے

اس وقت ڈاکخانوں کا منی آرڈر نظام مکمل طور پر خفیہ ہے کون کس کو رقم بھیجتا ہے، یہ کسی کو علم نہیں ہوتا جبکہ نئے ڈیجیٹل نظام سے تمام منی آرڈر سٹیٹ بنک سمیت تمام ضروری اداروں سے انٹر لنک ہوجائیں گے۔

منی آرڈر بھیجنے اور وصول کرنے والوں کا مکمل ڈیٹا بھی کمپیوٹرائزڈ ہوگا، اس مقصد کے لئے ڈاک خانوں میں کمپیوٹرائزڈ اور بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں