رواں سال دسمبر تک گیس صرف کھانا پکانے کے لیے ملے گی

گھریلو صارفین کو صبح 3، دوپہر 2 اور شام کو 3 گھنٹوں کے لیے گیس ملے گی


این این آئی October 09, 2023
دسمبر کے پہلے ہفتے کیلیے LNG کارگو کا سودا، جنوری فروری کا بندوبست نہیں (فوٹو فائل)

موسم سرما میں دسمبر تک گیس صرف کھانا تیار کرنے کے اوقات میں دستیاب ہوگی۔

رواں سال دسمبر کے پہلے ہفتے کیلیے ایل این جی کارگو کا سودا طے پاگیا، دستاویز کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کا غیر ملکی کمپنی سے دسمبر کے پہلے ہفتے کیلیے ایل این جی کارگو کا سودا طے پاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی شرائط پرکھاد فیکٹریوں کیلئے رواں ماہ سے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ

کارگو کی قیمت 15.7 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو، دوسرے ہفتے کیلیے قیمت 19.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ دسمبر کے تیسرے اور آخری ہفتے کیلئے کوئی بولی موصول نہیں ہوئی۔

حکام وزارت توانائی کے مطابق جنوری اور فروری کیلیے ایل این جی کا بندوبست نہیں، دسمبر تک گیس صرف کھانا تیار کرنے کے اوقات میں دستیاب ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں