آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاس پاکستان کی معاشی ٹیم مراکش پہنچ گئی

وزیر خزانہ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے حکام سے بھی ملاقات کریں گی


INP October 09, 2023
وزیر خزانہ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے حکام سے بھی ملاقات کریں گی۔ فوٹو:فائل

آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے پاکستان کی معاشی ٹیم مراکش پہنچ گئی۔

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی سربراہی میں معاشی ٹیم آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے مراکش پہنچ گئی، وفد آج سے شروع ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اخراجات میں کٹوتی اور گیس مہنگی کرنے کیلیے آئی ایم ایف جائزہ مشن رواں ماہ پاکستان پہنچے گا

معاشی ٹیم مینجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف، صدر عالمی بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک ( اے ڈی بی )حکام سے ملاقاتیں کریگا جب کہ وزیر خزانہ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے حکام سے بھی ملاقات کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں