آئی پی ایل اور کاؤنٹی کرکٹ میں کرپشن کا الزام لگانے والے لوونسنٹ خود الزامات کی زد میں

لوونسنٹ پر 2008 میں بنگلادیش میں کھیلی گئی انڈین کرکٹ لیگ کے دوران کرپشن کا شبہ ہوا تھا، این او برائن


Online May 17, 2014
لوونسنٹ اپنے موبائل كے ذریعے بھی اس گندے كھیل میں مبتلا رہتے تھے، سابق کیوی فاسٹ بولر فوٹو : فائل

آئی پی ایل، انگلش کاؤنٹی اور آئی سی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام لگانے والے لوونسنٹ پر ان کے اپنے ہم وطن كھلاڑی این او برائن نے کرپشن کا الزام عائد كردیا۔

برطانوی اخبار کو انٹرویو کے دوران نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر این او برائن نے کہا کہ انہیں لوونسنٹ پر 2008 میں بنگلادیش میں کھیلی گئی انڈین کرکٹ لیگ کے دوران اس وقت شبہ ہوا تھا جب لوونسنٹ نے ایک میچ میں مڈیاركر بالر كے خلاف میڈن اوور كھیلا اور 9 گیندوں پر ایک رن اسكور كیا۔ انہوں نے کہا کہ لوونسنٹ اپنے موبائل كے ذریعے بھی اس گندے كھیل میں مبتلا رہتے تھے اور پوچھنے پرانہوں نے كبھی اس بات كو تسلیم نہیں كیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر لوونسنٹ نے میچ فکسنگ کے حوالے سے آئی سی سی کو دی جانے والی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ انگلش کاؤنٹی، آئی پی ایل اور آئی سی ایل میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوتی ہے اور انہوں نے اس حوالے سے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور ہانگ کانگ میں ہونے والی اسپاٹ فکسنگ کے شواہد بھی پیش کئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں