ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری قیمت 277 روپے کی سطح پر پہنچ گئی

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 277.50 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 277 روپے پر پہنچ گئی


Ehtisham Mufti October 13, 2023
(فوٹو: فائل)

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے اور روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں یعنی جمعے کے روز بھی برآمدی شعبوں کی جانب سے فارورڈ پر ڈالر کی بڑھتی ہوئی فروخت اور متعلقہ بینکوں کی یاددہانی کے باوجود درآمد کنندگان کی اپنے درآمدی دستاویزات کے عوض ادائیگیوں میں عدم دلچسپی کے باعث ڈالر کی قدر میں تنزلی کا تسلسل برقرار رہا۔

تنزلی کے بعد ڈالر کے انٹربینک ریٹ 278روپے سے بھی نیچے آگئے جبکہ اوپن ریٹ بھی گھٹ کر 277روپے پر آگیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 1 روپے 08پیسے کی کمی سے 277 روپے 50پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن وقفے وقفے سے طلب بڑھنے کیوجہ سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 96پیسے کی کمی سے 277روپے 62پیسے پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1روپے کی کمی سے 277روپے پر بند ہوئی ہے۔ معاشی ماہرین نے ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ نومبر کے اختتام تک آئی ایم ایف سے قرضے کی دوسری قسط ملنے کی صورت میں ڈالر کی قدر 260 تا 250روپے تک گھٹنے کی توقع ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں