پاکستان کے جعلی پاسپورٹ پر 12 ہزار افغانیوں کا سعودی عرب پہنچنے کا انکشاف

سعودی عرب کی نشاندہی پر وزارت داخلہ نے تحقیقات کیلیے اعلیٰ سطح پر کمیٹی تشکیل دے دی


حیدر نسیم October 12, 2023
—فائل فوٹو

پاکستان کے جعلی پاسپورٹس پر 12 ہزار سے زائد افغانیوں کا سعودی عرب پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی پاسپورٹس پر جانے والے 12 ہزار افغانیوں کی نشاندہی کی جس پر وزارت داخلہ نے بارہ ہزار سے زائد افغانیوں کو جعلی پاسپورٹس کے اجرا پر ایکشن لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کیلیے اعلیٰ سطح پر کمیٹی تشکیل دی ہے۔

کمیٹی میں وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں جو جعلی پاسپورٹس جاری کرنے والوں کی نشاندہی کریں گے اور ملوث افراد کی فہرست تیار کریں گے جس کے بعد ایسے تمام عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پاسپورٹ مراکزسے افغانیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں