مائیکروسافٹ 29 ارب ڈالر کا ٹیکس نادہندہ

آئی آر ایس کا یہ دعویٰ درست نہیں اور اس پر انتظامی اپیل اور اگرضروری ہوا تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا، مائیکروسافٹ


APP October 13, 2023
آئی آر ایس کا یہ دعویٰ درست نہیں اور اس پر انتظامی اپیل اور اگرضروری ہوا تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا، مائیکروسافٹ۔ فوٹو، فائل

آئی آر ایس نے مائیکرو سافٹ کو 29 ارب ڈالر کے ٹیکس کا نادہندہ قرار دے دیا۔

امریکا کی انٹرنل ریونیو سروس (آئی آر ایس) نے بل گیٹس کے ادارے مائیکرو سافٹ کو 29 ارب ڈالر کے ٹیکس کا نادہندہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مائیکروسافٹ نے تقریباً 30 سال بعد اہم ایپ بند کرنے کا عندیہ دے دیا

مائیکروسافٹ کی طرف سے جاری بلاگ پوسٹ کے مطابق آئی آر ایس کا یہ دعویٰ (کہ مائیکروسافٹ نے 2004 سے 2013 تک واجب الادا ٹیکس میں سے 29 ارب ڈالر ادا نہیں کیے ) درست نہیں اور اس پر انتظامی اپیل اور اگرضروری ہوا تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

مائیکروسافٹ نے مزید کہا کہ کمپنی نے 2004 سے 67 ارب ڈالر سے زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں