جولائی تا ستمبر ریلوے کو 775 ملین روپے کا منافع ہوا

کراچی سے پشاور 100 ٹرینیں روزانہ چلیں گی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے شاہد عزیز


News Agencies October 17, 2023
کراچی سے پشاور 100 ٹرینیں روزانہ چلیں گی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے شاہد عزیز—فائل فوٹو

پاکستان ریلوے کو جولائی تا ستمبر 775 ملین روپے کا منافع حاصل ہوا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے شاہد عزیز نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے پر دستخط کیلیے ریلوے کی ٹیم چین روانہ ہو چکی ہے، انھوں نے کہا کہ ریلوے کی آمدنی 86 فیصد اضافے کے بعد 17 ارب 96 کروڑ روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ایل-ون کی لاگت کم کرنے کیلیے منصوبے کا ڈیزائن تبدیل کرنے پر غور

انہوں نے کہا کہ منصوبے کی لاگت 9.6 سے کم کر کے 6.6 ارب ڈالر کر دی گئی ہے، کراچی سے پشاور 100 ٹرینیں روزانہ چلیں گی، کراچی تا لاہور کا سفری دورانیہ 18 گھنٹے سے کم ہو کر12 گھنٹے رہ جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔