انڈونیشیا کی تکنیکی ٹیم جہاز کی مرمت کیلیے پاکستان پہنچ گئی

انڈونیشیا کا خراب اے ٹی آر طیارہ ڈھائی مہینے سے کراچی میں مرمت کا منتظر ہے


آفتاب خان October 17, 2023
کراچی ایئرپورٹ پر کھڑا انڈونیشن ایئرلائن کا خراب طیارہ (فوٹو ایکسپریس)

فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے انڈونیشن طیارے کی بحالی کیلیے انڈونیشیا کی تین رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق فنی خرابی کا شکار انڈونیشین طیارے کی بحالی کیلئے انڈونیشیا کی تین رکنی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے، انڈونیشین ماہر طیارے کی مرمت کرنے والے پی آئی اے کی ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔

انڈونیشیا کا خراب اے ٹی آر طیارہ ڈھائی مہینے سے کراچی میں مرمت کا منتظر ہے۔

گرودا انڈونیشیا انٹرنیشنل ایئر لائن کا اے ٹی آر 600-72 طیارہ 26 جولائی کو کراچی پہنچا تھا، رجسٹریشن نمبر پی کے جی اے ڈی کا حامل طیارہ ری فیولنگ کیلئے کراچی اترا تھا تاہم یو اے ای جانے کیلئے ٹیک آف سے قبل طیارے کے انجن میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔

طیارے نے 19 اگست کو صبح 10 بجکر 25 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ سے آزمائشی پرواز بھی کی تھی تاہم اکیس منٹ کی اس پرواز کے بعد انجن خراب ہوگیا تھا جس کے بعد طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔ جس کے بعد 9 سال پرانے طیارے کو کراچی چھوڑ کر عملے کے ارکان انڈونیشیا روانہ ہوگئے تھے۔

بعد ازاں ایئرلائن کی درخواست پر طیارے کو ایئرپورٹ رن وے سے پی آئی اے ہینگر منتقل کیا گیا، انجینئرنگ ہینگر میں موجود طیارے کی بحالی کیلئے بیرون ملک سے انجن کا انتظار کرتے رہے۔

ماہرین کے مطابق طیارے کا سیدھا انجن ناقابل مرمت ہے، نیا انجن منگوانےکیلئے کمیٹی نے رابطے شروع کر دیے۔ پی آئی اے ذرائع نے بتایا کہ طیارے کی پارکنگ کا یومیہ کرایہ 500 ڈالر وصول کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں