جاپان سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکولوں کی تعمیرنو کیلیے 53 لاکھ ڈالر دے گا

معاہدے پر دستخط ہوگئے، گرانٹ کی رقم 6 اضلاع میں تباہ شدہ اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی


Khususi Reporter October 18, 2023
فوٹو: فائل

جاپان سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی تعمیر نو کیلیے پاکستان کو 53 لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی تعمیر نو کیلیے پاکستان اور جاپان کے درمیان 53 لاکھ ڈالر گرانٹ کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

گرانٹ صوبہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کیلیے خرچ ہوگی، گرانٹ سے سندھ میں بنیادی تعلیمی ڈھانچے کی بحالی میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

گرانٹ کی رقم 6 اضلاع میں مکمل طور پر تباہ شدہ اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر نو پر خرچ کی جائے گی، معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن اور جاپانی سفیر نے دستخط کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔