سرکاری حج اسکیم فی کس11لاکھ وصول کیے جائیں گے

آئندہ حج پر 28کروڑ ڈالرز خرچ ہونگے،اسپانسر شپ اسکیم والے قرعہ اندازی سے مستثنیٰ


News Agencies October 20, 2023
حج کوٹہ ایک لاکھ 79ہزار،وفاقی کابینہ سے نئی حج پالیسی کی منظوری لی جائے گی (فوٹو فائل)

آئندہ سال حج پر 28 کروڑ ڈالرز خرچ ہوں گے، سرکاری حج اسکیم کے تحت فی کس11لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کے لیے وزارت خزانہ سے رابطہ کر لیا، ڈالر کا بوجھ کم کرنے کیلیے آئندہ برس بھی اسپانسر شپ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 10ہزار عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق اسپانسرشپ اسکیم میں شمولیت کے لیے پاکستانی پاسپورٹ لازمی ہوگا، اسپانسر شپ اسکیم میں حج اخراجات کی رقم ڈالرز میں وصول کی جائے گی، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور ان کے رشتہ دار اس اسکیم کے تحت حج کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسپانسر شپ اسکیم کے درخواست دہندہ قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے،2024کے حج کیلیے پا کستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79ہزار 210ہے، 50فیصد کوٹہ سرکاری اور 50فیصد نجی حج سکیم کیلیے مختص ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پاکستانی 20سے 25دن کا حج بھی کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں