جونیئر ہاکی ٹیم میں بھی سیاست شروع ہیڈکوچ کے بغیر ٹیم ملائیشیا روانہ

ہیڈکوچ حینف خان نے ویڈیو پیغام میں فیڈریشن پر الزام عائد کردیا


ہیڈکوچ حینف خان نے ویڈیو پیغام میں فیڈریشن پر الزام عائد کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی جونیئر ہاکی ٹیم ہیڈکوچ کے بغیر ملائیشیا روانہ ہوگئی، حنیف خان نے سلیکشن معاملات پر احتجاج کرتےہوئے ٹیم کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔

جوہر بارو ہاکی کپ 27 اکتوبر سے 4 نومبر تک ملائیشیا میں کھیلا جارہا ہے، جس کے لیے حنان شاہد کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ہیڈکوچ حینف خان کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے ساتھ ملکر میں نے جو ٹیم سلیکٹ کی تھی اس میں 3 کھلاڑی اچانک بدل دیئے گئے، نتائج کی ذمہ داری لینے سے بہتر سمجھا کہ ٹیم کے ساتھ ہی نہ جاوں، جس طرح فیڈریشن کے معاملات چلائے جارہے ہیں، وہ سمجھ سے باہر ہیں۔

مزید پڑھیں: استعفی دینے کا معاملہ؛ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکریٹری میں میچ پڑگیا

انہوں نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ایچ ایف کے صدر کی ہدایت پر ٹیم اور مینجمنٹ کا انتخاب میں نے کیا، 2 کھلاڑیوں کو پاسپورٹ کارامد نہ ہونے کے باعث تبدیل کیا گیا جبکہ متبادل کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے لئے مجھ سے مشاورت تک نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم ایشین گیمز کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

انہوں نے کہا کہ پہلی بار قومی ٹیم میں تین گول کیپر شامل کیے گئے ہیں، ٹیم میں مداخلت کون کررہا ہے کس کے حکم پر تبدیلیاں کی گئیں؟ ایسی صورت میں ٹیم کے ساتھ ملائیشیا نہیں جاسکتا۔

دوسری جانب فیڈریشن نے ٹیم آفیشلز میں ٹیم منیجر آصف ناز کھوکھر ،ہیڈ کوچ حنیف خان،کنسلثنٹ رویلمنٹ آلٹمنز،کوچ انٹرنیشنل آصف احمد خان،انٹر نیشنل محمد علی،اولمپیئن شکیل عباسی ،ویڈیو انالسٹ ندیم خان لودھی کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔