سندھ سیکرٹریٹ پر راکٹ حملے میں ایم کیو ایم کے 3 کارکن بری

استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا، انسداد دہشت گردی عدالت نے 1995 میں حملے کے مقدمے کا 29 سال بعد فیصلہ سنا دیا


کورٹ رپورٹر October 31, 2023
(فوٹو: فائل)

سندھ سیکرٹریٹ پر راکٹ حملے کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے 3 کارکن بری کردیے گئے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 1995ء میں سندھ سیکرٹریٹ پر راکٹ لانچر سے حملے کے مقدمے کا 29 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے ایم کیو ایم کے سعید بھرم، فہیم مرچی اور ناصر کھجی کو بری کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے 1995 میں سندھ سیکرٹریٹ پر راکٹ لانچر سے حملے کے مقدمے کا فیصلہ 29 برس بعد سنادیا۔ استغاثہ ایک بار پھر ایم کیو ایم کے سعید بھرم و دیگر پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا، جس پر عدالت نے سعید بھرم، فہیم مرچی اور ناصر کھجی کو باعزت بری کردیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کسی اور مقدمے میں نامزد نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے 1995 میں سندھ سیکرٹریٹ پر راکٹ لانچر سےحملہ کیا تھا۔ حملے میں اس وقت کے وزرا نثار کھوڑو سمیت دیگر کے دفاتر تباہ ہوگئے تھے، بعد ازاں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے 2016 میں ایم کیو ایم کے فہیم عرف مرچی اور ناصر عرف کھجی کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمان نے کہا کہ وارداتوں کے لیے اسلحہ سعید بھرم فراہم کرتا تھا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ آرٹلری میدان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں