اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس میں سی سی ٹی وی فوٹیج ضائع ہوگئی

یو ایس بی سے ڈیٹا واپس حاصل کرکے چلانے کے قابل بنانے کا حکم


کورٹ رپورٹر November 01, 2023
یو ایس بی سے ڈیٹا واپس حاصل کرکے چلانے کے قابل بنانے کا حکم

اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس میں اہم سی سی ٹی وی فوٹیج ضائع ہوگئی.

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ڈسٹرکٹ جنوبی کی آئی ٹی ٹیم کو یو ایس بی سے ڈیٹا واپس حاصل کرکے چلانے کے قابل بنانے کا حکم دیدیا۔

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت کے روبرو اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس میں اہم ترین سی سی ٹی وی فوٹیج ضائع ہوگئی۔ فرانزک لیبارٹری بھیجی گئی یو ایس بی عدالت کو رپورٹ کے ساتھ واپس موصول ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یو ایس بی کرپٹ ہوچکی ہے، کسی سرکاری ادارے کے پاس ویڈیو چلنے کے قابل بنانے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج یو ایس بی کا ڈیٹا واپس حاصل کرنے اور قابل استعمال بنانے کے لیے مدعی مقدمہ نے درخواست دائر کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈسٹرکٹ جنوبی کی آئی ٹی ٹیم یو ایس بی سے ڈیٹا واپس حاصل کرکے چلانے کے قابل بنائے۔ مدعی مقدمہ چاہیں تو اپنے ساتھ آئی ٹی ایکسپرٹ لاسکتے ہیں جو آئی ٹیم کی مدد کرے۔ کارروائی اوپن کورٹ میں تمام فریقین کے سامنے ہوگی۔ ملزم کے وکیل بھی اگر آئی ٹی ایکسپرٹ ساتھ لانا چاہیں تو لا سکتے ہیں۔

کیس کے گواہ کے بیان کے وقت واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج چلی نہیں تھی۔

عدالت نے ڈسٹرکٹ جنوبی کی آئی ٹی ٹیم کو یو ایس بی سے ڈیٹا واپس حاصل کرکے چلانے کے قابل بنانے کا حکم دیدیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں