دس سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس
پنجاب کے علاقے رائے ونڈ میں معصوم بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اور رائیونڈ تیمور عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے داؤد نامی ملزم کو گرفتار کیا، جس نے دس سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کی تھی۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم بچے کو ورغلا کر ویرانے میں لیےگیا اور ڈرا دھمکا کر بدفعلی کی کوشش کی البتہ بچے کی چیخنےچلانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
ملزم کے خلاف درج مقدمہ جینڈر سیل منتقل کردیا گیا۔ ایس پی صدر سدرہ خان کی ایس ایچ او سمیت ٹیم کو شاباش تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔