حکومت کاپٹرولیم اسٹرٹیجک ذخائر21دن کے بجائے 3 ماہ تک بڑھانے کا فیصلہ

اس وقت ملک میں پٹرولیم کمپنیوں کو21دن کیلیے پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھنا لازم ہے، ذرائع پٹرولیم ڈویژن


آن لائن November 06, 2023
اس وقت ملک میں پٹرولیم کمپنیوں کو21دن کیلیے پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھنا لازم ہے، ذرائع پٹرولیم ڈویژن (فوٹو: فائل)

نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے اسٹرٹیجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اس وقت ملک میں پٹرولیم کمپنیوں کو21دن کیلیے پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھنا لازم ہے،مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے سبب حکومت چاہتی ہے اسٹرٹیجک پٹرولیم ذخائر کم از کم 3ماہ کی مدت کیلیے ہونے چاہئیں۔ اس کیلیے حکومت نے فریم ورک تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئے فریم ورک میں ملکی خام تیل ریفائنڈ پٹرولیم ضروریات اور اسٹوریج کا تعین کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔