ترقی کا سفر جہاں رُکا تھا وہیں سے دوبارہ شروع کریں گے نواز شریف

پاکستان کو بہت جلد ایشین ٹائیگر بنائیں گے، نواز شریف


Numainda Express November 06, 2023
پاکستان کو بہت جلد ایشین ٹائیگر بنائیں گے، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے چار سال بعد اپنی سیاسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سندھ اور بلوچستان کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

لیگی قائد نواز شریف تقریبا ساڑھے 4 سال کے بعد پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون پہنچے تو شہبازشریف سمیت سینئر لیگی قیادت نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر مریم نواز ، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، احسن اقبال سمیت ن لیگی قیادت بھی موجود تھی۔

نواز شریف نے پارٹی سیکرٹریٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا اور پارٹی رہنماؤں کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کو مہنگائی، بے روزگاری اور دہشت گردی سے پاک کرنا ہے۔ مسلم لیگ ن نے پہلے بھی پاکستان کی ترقی کی سیاست کی اور آگے بھی یہ سفر جاری رہے گا۔ ہم بہت جلد پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔

نواز شریف نے پارٹی کارکنوں کو بھرپور انداز میں الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے واپس آنا ہی تھا شریف خاندان نے سب سے زیادہ جھوٹے مقدمے اور سزائیں کاٹی ہیں سب کو الیکشن میں برابر کا موقع ملنا چاہیے، سب سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان بیلٹ پیپر پر ہونے چاہئیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ افغانستان کا معاملہ انتہائی حساس ہے پاکستان اور افغانستان نے ساتھ ساتھ چلنا تو ہے لیکن اپنے سکیورٹی معاملات بھی دیکھنے ہیں

خواجہ سعد رفیق نے واضح کیا کسی کے ہاتھ بندھے نہیں ہونے چاہیئیں، ہم نے ماضی میں استعفے دئیے نہ ہی دھرنے دئیے اب دو ہزار تئیس میں بھی میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، جیل میں موجود سیاستدان کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔

انہوں نے نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے جانے کی باتوں کو سنی سنائی بات قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں