ایف آئی اے اور ایس ای سی پی میں معلومات کے تبادلے کا معاہدہ

شراکت داری کامقصد پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کوسائبر کرائم اور دھوکا دہی سے بچانا ہے، ایف آئی اے، ایس ای سی پی


Numaindgan Express November 07, 2023
شراکت داری کامقصد پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کوسائبر کرائم اور دھوکا دہی سے بچانا ہے، ایف آئی اے، ایس ای سی پی۔ فوٹو : فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) میں معلومات کے تبادلے، استعداد کار میں اضافے اور تعاون کو بڑھانے کے لیے معاہدہ طے پاگیا۔

مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب ایس ای سی پی ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ اور ایس ای سی پی کے چیئرمین عاکف سعید نے دستخط کیے۔

ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ اور چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید کا کہنا تھا کہ شراکت داری کا مقصد پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو سائبر کرائم اور دھوکا دہی سے بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ادارے صلاحیت کی تعمیر، فرانزک شواہد اکٹھا کرنے اور وسائل کے موثر اشتراک پر مل کر کام کریں گے۔ اس مقصد اورمثر معلومات کے تبادلے کو یقینی بنانے کے لیے علاقائی فوکل پرسن مقرر کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔