چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو پاکستانی لیمپوں نے دھوم مچا دی

قربانی کے اونٹوں کی کھال سے بنے لیمپ دلکش چمک، عمدہ نمونوں کی وجہ سے مقبول


Express News November 07, 2023
دنیا بھر میں اونٹوں کی کھال کے لیمپ صرف پاکستان میں دستیاب، نمائش کنندہ حبیب الرحمن۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

شنگھائی میں 5 سے 10 نومبر تک ہونے والی چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں اونٹوں کی کھال سے بنائے گئے پاکستانی لیمپوں نے دھوم مچا دی ہے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے اونٹوں کی کھال سے بنائے گئے لیمپ اپنی دلکش چمک، عمدہ نمونوں اور بھرپور ثقافتی مفہوم کے ساتھ سی آئی آئی ای میں دھوم مچا رہے ہیں۔

900 سال کی تاریخ اور 25 ممالک کی جانب سے تسلیم شدہ پاکستان کا یہ غیر معمولی فن سی آئی آئی ای میں 50 سے 200 آر ایم بی کی منافع بخش قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے۔

بوتھ پر موجود ایک نمائش کنندہ حبیب الرحمن نے بتایا کہ پچھلی بار 2021 میں ہمارے ہمالیہ سالٹ لیمپس کا چینی صارفین نے گرمجوشی سے استقبال کیا تھا، دنیا بھر میں اونٹوں کی کھال کے لیمپ صرف پاکستان میں دستیاب ہے۔

حبیب نے بتایا کہ پاکستان میں صرف 30 سے 60 افراد کا ایک گروپ ہے جو اسے بنا رہا ہے، انھوں نے مزید کہا عام طور پر اس طرح کے لیمپ کو بنانے میں جلد کی صفائی، جلد کو خشک کرنے، ماڈلنگ، لیمپ پر نمونوں کی پینٹنگ تک کے پہلے عمل سے لے کر تقریبا دس دن لگتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں