یوکرین کو نہ اسلحہ فراہم کیا ہے نہ ہی کوئی ارادہ ہے پاکستان

ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے یوکرین کے تنازع کے مذاکراتی حل کی ضرورت پر زور دیا


Numainda Express November 08, 2023
ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے یوکرین کے تنازع کے مذاکراتی حل کی ضرورت پر زور دیا

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے نہ تو یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے۔

میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے یوکرین کے تنازع کے مذاکراتی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی کے مطابق پاکستان تنازعات کے شکار خطے کو ہتھیار فراہم نہیں کرتا پاکستان نے نہ تو یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس موضوع پر 7 نومبر کوپاکستان اور یوکرین کے وزرائے دفاع کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران بات نہیں کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں