اوورسیز پاکستانیوں کی وطن بھیجی گئی رقومات چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئیں

اکتوبر میں بیرون ملک مقیم کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.5 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی، اسٹیٹ بینک


Business Reporter November 10, 2023
فوٹو: فائل

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھجوائی جانے والی رقوم میں اکتوبر کے دوران نمایاں اضافہ دیکھا گیا، اکتوبر میں ترسیلات زر چھ ماہ کی بلند ترین سطح 2.5 ارب ڈالر رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.5 ارب ڈالر کی رقم آئی۔ نمو کے لحاظ سے اکتوبر 2023ء کے دوران ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر 11.5 فیصد اور سال بہ سال بنیاد پر 9.6 فیصد اضافہ ہوا۔

مالی سال 24ء کے پہلے چار مہینوں کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 8.8 ارب ڈالر کی رقم آئی۔ اکتوبر 2023ء کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (616.8 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (473.9 ملین ڈالر)، برطانیہ (330.2 ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (283.3 ملین ڈالر) سے موصول ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں