رواں ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا رپورٹ

سب سے زیادہ مہنگائی 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ آمدن رکھنے والا طبقے کے لیے رہی


Business Reporter November 10, 2023
(فوٹو : فائل)

ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے، حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد اضافہ ہوا جب کہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بھی 29.86 فیصد رہی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 25 روپے، آلو 4 روپے، لہسن 11 روپے سے زائد فی کلو، آٹے کا 20 کلو تھیلا 54 روپے مہنگا ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے، انڈے فی درجن 3 روپے دال مسور ایک روپیہ 90 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، چینی کی فی کلو قیمت میں 57 پیسے کا اضافہ ہوا۔

سب سے زیادہ 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ آمدن رکھنے والا طبقہ مہنگائی سے متاثر ہوا، اس طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 30.23فی صد رہی ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 28.51 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 28.74 فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں30.23فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 30.19فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 29.88فیصدرہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں