الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسنگ سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ

بڑے ریٹیلرز کے بعد اب دوسرے شعبوں کو بھی پوائنٹ آف سیلز کیساتھ منسلک کیا جائیگا


Irshad Ansari November 11, 2023
6سال تک الیکٹرانک میڈیا پر الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسز کا ریکارڈ رکھنا ہوگا،ایف بی آر۔ فوٹو: فائل

ایف بی آر نے الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسنگ سسٹم نصب کرنے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئی ایم ایف کی شرط پر نئے لوگ ٹیکس نیٹ میں لانے اورٹیکس چوری روکنے کیلیے الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسنگ سسٹم نصب کرنے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا مزید 10 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے ٹیئر ون میں شامل بڑے رجسٹرڈ ریٹیلرز وٹیکس دہندگان کیلیے الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائس سسٹم کی تنصیب کو لازمی قرار دیئے جانے کی کامیابی کے بعد اب اس کا دائرہ کار دوسرے شعبوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایف بی آر جسے بھی نوٹیفائی کرے گا اسے یہ الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسنگ سسٹم ن نصب کرنا پڑے گا اور ایف بی آر کے سسٹم سے انٹیگریٹڈ رجسٹرڈ نوٹیفائیڈ سپلائرز الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسنگ سسٹم کے بغیر اشیا و خدمات کی سپلائی نہیں کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں