فیفا ورلڈکپ کوالیفائر پاکستان فٹبال ٹیم سعودی عرب پہنچ گئی

گرین شرٹس جمعرات 16 نومبر کو سعودی ٹیم کے مدمقابل آئے گی


Zubair Nazeer Khan November 11, 2023
گرین شرٹس جمعرات 16 نومبر کو سعودی ٹیم کے مدمقابل آئے گی (فوٹو: پی ایف ایف)

فیفا ورلڈکپ 2026 کے کوالیفائر راؤنڈ 2 میں شرکت کیلئے پاکستان کی فٹبال ٹیم سعودی عرب پہنچ گئی۔

پاکستان اور میزبان سعودی عرب کا میچ جمعرات کو العشاء شہر کے پرنس عبداللہ بن جلاوی اسٹیڈیم پر شیڈول ہے، دونوں ٹیمیں گروپ جی میں اردن اور تاجکستان کے ساتھ شامل ہیں۔

ہیڈ کوچ اسٹیفن کونسٹنٹینس کی زیرنگرانی قومی ٹیم نے سعودی عرب کے شہر دمام روانگی سے قبل ٹریننگ کی تھی۔

مزید پڑھیں: فٹبال ورلڈکپ کوالیفائرز؛ پاکستان اور سعودی عرب کا الاحسا میں مقابلہ

پاکستان کا اسکواڈ:

گول کیپر یوسف بٹ، سلمان الحق اور حسن علی، ڈیفینڈر عبداللہ اقبال، حسیب خان، مامون موسیٰ خان، محب اللہ، محمد سہیل، محمد صدام، جنید شاہ، راؤ عمر حیات اور محمد حمزہ منیر، مڈ فیلڈرز راہس نبی، عالمگیر غازی، رجب علی، علی عزیر، عمران کیانی اور ہارون حامد،فارورڈ شائق دوست، اوٹس خان، فرید اللہ، عبدالصمد ارشد، محمد ولید خان اور عدیل یونس شامل ہیں۔

ٹیم آفیشلز اسٹیفن کانسٹینٹین (ہیڈ کوچ)، راجیریو راموس (گول کیپر کوچ)، کلاڈیو الٹیری (پرفارمنس کوچ)، محمد علی خان (منیجر)، اعظم خان (ڈاکٹر)، محمد عبداللہ (فزیو)، حیدر علی (میڈیا) اور عبدالقیوم (مسیر) بھی اسکواڈ کاحصہ ہیں۔

واضح رہے کہ بیرون ملک سے آنے والے قومی کھلاڑی سعودی عرب میں پاکستان ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں