حکومتی دعوے دھرے رہ گئے میر پور خاص میں16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ

شدید گرمی میں طویل دورانیے کی بجلی بندش سے شہریوں کی زندگی اجیرن، پانی کا بھی بحران، کاروبار ٹھپ، مزدور بیروزگار


Express News Desk May 23, 2014
شدید گرمی میں طویل دورانیے کی بجلی بندش سے شہریوں کی زندگی اجیرن، پانی کا بھی بحران، کاروبار ٹھپ، مزدور بیروزگار. فوٹو:فائل

ISLAMABAD: وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے اعلان کے باوجود شدید گرمی میں میرپورخاص میں طویل غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا۔

شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 16 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا۔ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کے معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے، بجلی سے چلنے والے کارخانے بند ہونے اور دیگرکاروبار ٹھپ ہونے سے ہزاروں مزدوروں کو بیروز گاری کا سامنا ہے ۔

شدید گرمی بجلی نہ ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے، بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شہر میںپانی کا بھی بحران پیدا ہو گیا، لوگ بوند بوند کو ترس گئے جبکہ سیوریج کے پمپنگ اسٹیشن بند ہونے سے گندا پانی شہر کی شاہراہوں پر جمع ہو گیا ہے۔

اسپتالوںمیں مریض گرمی سے نڈھال رہتے ہیں۔بجلی کی موجودہ صورتحال سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کے وعدوں کی پاسداری کا آخر کب تک انتظارکریں، انھوں نے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر ختم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں