ٹریکٹرز کی فروخت میں سالانہ اضافہ کاروں میں کمی

4ماہ میںAGTL 7ہزار105،MTLکے 10 ہزار191یونٹس ٹریکٹرزفروخت


APP November 15, 2023
کاروں، کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں اکتوبر کے دوران ماہانہ 26فیصد کمی۔ فوٹو : فائل

ملک میں ٹریکٹرز کی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے4 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

آل پاکستان آٹومینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں ملک میں اے جی ٹی ایل کے 7ہزار105یونٹس اور ایم ٹی ایل کے 10 ہزار 191یونٹس ٹریکٹرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 56 فیصد اور 117 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں اے جی ٹی ایل کے 4ہزار561یونٹس اور ایم ٹی ایل کے 4 ہزار 697 یونٹس ٹریکٹرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی، اکتوبر میں اے جی ٹی ایل کے 2ہزار202یونٹس اورایم ٹی ایل کے 3 ہزار4یونٹس کی فروخت دیکھنے میں آئی جو ستمبر کے مقابلے میں بالترتیب 5فیصد اور 4فیصد کم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں