کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر بائیومکینیکل انجینئر اور والدین کا اکلوتا بیٹا قتل

سچل کے علاقے میں مسلح افراد نے مقتول کو قتل کیا، گاڑی، موبائل اور نقدی چھین کر لے گئے، پولیس


طحہ عبیدی November 15, 2023
فوٹو فائل

شہر قائد کے علاقے سچل میں مسلح ڈکیتوں نے مزاحمت پر بائیو مکینیکل انجینئر اور والدین کے اکلوتے بیٹے کی زندگی چھین لی۔

تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے میں مسلح ڈکیتوں نے مزاحمت پر صہیب ناصر نامی نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور اُس سے نقدی، موبائل، گاڑی چھین پر فرار ہوگئے۔

ملزمان کی فائرنگ سے مقتول موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا، جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول صہیب ناصر بائیو مکینکل انجینیئر اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، جو اپنے گھر کا واحد سہارا بھی تھا۔

بیٹے کی ناگہانی موت کا سُن کر والدین پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اور دونوں کی حالت بھی غیر ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں، مقتول کے پاس سے موبائل، نقدی برآمد نہیں ہوئی جبکہ اہل خانہ نے بتایا کہ اُس کے پاس گاڑی بھی تھی۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں