طالبان سے مذاکرات میں کوئی خاص کامیابی نہیں ملی گورنر خیبر پختونخوا

اب تک حکومت اورطالبان کے درمیان بات چیت میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکا، گورنر خیبر پختونخوا


Express Desk May 23, 2014
اب تک حکومت اورطالبان کے درمیان بات چیت میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکا، گورنر خیبر پختونخوا فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے گورنر سردار مہتاب احمدخان نے اس بات کوتسلیم کیاہے کہ حکومت کوابھی تک طالبان کیساتھ جاری مذاکراتی عمل میں کوئی خاص کامیابی نہیں ملی۔

انھوں نے صحافیوںسے گفتگومیں کہاعسکریت پسندوں کیساتھ بات چیت کاعمل انتہائی پیچیدہ ہے، حکومت نے بڑے خلوص سے مذاکرات کاسلسلہ شروع کیااوراس کیلیے ماحول بنانا پڑاہے لیکن میراخیال میں یہ اتناآسان کام نہیں۔ انھوں نے کہااب تک حکومت اورطالبان کے درمیان بات چیت میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکی تاہم مایوسی گناہ ہے اس عمل میں وقت لگتا ہے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا شمالی وزیرستان میں کوئی غیرعلانیہ آپریشن نہیں ہورہا، وزیرستان میں فوج جوکچھ کر رہی ہے، بالکل ٹھیک کر رہی ہے، سردارمہتاب نے کہا فوج ہمارے لیے لڑرہی ہے،پوری قوم کیلیے قربانی دے رہی ہے، جانیں دیناکوئی بچوںکاکھیل نہیں،فوج کو جو ذمے داری سونپی گئی، وہ اس پرپوری طرح کاربندہے۔ انھوں نے کہا مہمند ایجنسی میں حالات پہلے سے کافی بہتر ہیں اورزیادہ ترعلاقوں پرحکومت کی عملداری بحال ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں