لاہور میں کم عمر ڈرائیونگ کےخلاف کریک ڈاؤن سیکڑوں مقدمات درج

والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو ہرگز گاڑی،موٹرسائیکل نہ چلانے دیں، سی ٹی او لاہور


سید مشرف شاہ November 16, 2023
والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو ہرگز گاڑی،موٹرسائیکل نہ چلانے دیں، سی ٹی او لاہور

لاہور ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیونگ کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے.

پولیس نے کم عمر ڈرائیونگ پر 03 روز میں 998 مقدمات درج کرکے سینکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بند کردیں اور درجنوں لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔

ٹریفک پولیس نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندی کرکے رات گئے تک پوش علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا۔

سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو ہرگز گاڑی،موٹرسائیکل نہ چلانے دیں، والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں۔

مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ کریمنل ریکارڈ بننے سے سرکاری نوکری اور ویزہ حصول میں مشکلات آسکتی ہیں، اب کم عمر ڈرائیورز کیخلاف ایف آئی آر درج ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں