فیفا ورلڈکپ کوالیفائر سعودی عرب نے پاکستان کو ہرادیا

پاکستانی کے کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کیخلاف گول کے کئی مواقع ضائع کیے


Zubair Nazeer Khan November 16, 2023
(فوٹو: ٹوئٹر)

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 میں سعودی عرب نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دے دی۔

جمعرات کی شب الفتح اسٹیڈیم پر کھیلا جانے والا گروپ جی کا پہلا میچ پاکستان فٹبال ٹیم کے لیے تاریخی حیثیت کا حامل رہا، پاکستان نے پہلی مرتبہ فیفا عالمی کپ کوالیفائرز کا دوسرا راونڈ کھیلا۔

میچ کے آغاز سے قبل شروع ہونے والی بارش نے قومی ٹیم کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، میچ میں پاکستان ٹیم نے مضبوط حریف ٹیم کے خلاف قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم کھلاڑیوں نے جلد بازی کے سبب گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ کوالیفائر؛ پاکستان آج سعودی عرب سے ٹکرائے گا

میچ کے پہلے ہاف کے اختتام پرفاتح ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل تھی، یہ گول کھیل کے چھٹے منٹ میں سینٹر فاروڈ الشہری نے کیا، سعودی عرب کا دوسرا گول بھی 48 ویں منٹ میں الشہری نےملنے والی پنالٹی کک پر کیاْ۔

عبدالرحمن غریب نے میچ ختم ہونے سے دو منٹ پہلے گول داغا پھر آخری لمحات میں سعودی ٹیم نے ایک اور گول کر کے پاکستان کو چار کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دی۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز؛ پاکستان کمبوڈیا کو شکست دیکر پہلی بار دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گیا

فیفا کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کا 193 واں نمبر ہے جبکہ سعودی عرب 57 ویں پوزیشن پر براجمان ہے۔ پاکستان اپنا اگلا میچ21 نومبر کو اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں تاجکستان کی ٹیم کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان نے کمبوڈیا کو شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی کپ کوالیفائر کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں