ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک کی منظوری

انفرا اسٹرکچر کی تنصیب اور آپریٹنگ کی لاگت میں نمایاں کمی آئے گی، پی ٹی اے


Irshad Ansari November 17, 2023
انفرا اسٹرکچر کی تنصیب اور آپریٹنگ کی لاگت میں نمایاں کمی آئے گی، پی ٹی اے۔ فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے تیار کردہ ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک (ٹی آئی ایس ایف)کی منظوری دے دی۔

پی ٹی اے کے مطابق یہ فریم ورک وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن (ایم او آئی ٹی) اور ٹیلی کام شعبے کی مشاورت سے تیار کیا گیا تھا۔

یہ فریم ورک لائسنس دہندگان کو اپنے فعال اور غیر فعال ٹیلی کام انفراسٹرکچر کو منصفانہ اور مسابقتی طریقہ کار کے تحت ایک ریگولیٹری میکانزم فراہم کرتا ہے۔

ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک کی منظوری پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی و پائیداری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

توقع ہے کہ اس کے نفاذ سے ٹیلی کام انفرااسٹرکچر کی تنصیب (CapEx) اور آپریٹنگ کی لاگت (OpEx) میں نمایاں کمی آئیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں