پاکستان ایک بار پھر یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب

2023 سے 2027 تک کی مدت کیلیے پاکستانی مستقل مندوب نے اکثریت میں ووٹ حاصل کیے


APP November 17, 2023
ایگزیکٹو بورڈ میں خدمات انجام دینے کی ذمے داری ملنا انتہائی فخر کا باعث ہے، پاکستانی مندوب۔ فوٹو: اے پی پی

پاکستان کو 2023 سے 2027 تک کی مدت کے لیے ایک بار پھر یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب کر لیا گیا۔

فرانس میں یونیسکو میں پاکستان کے مستقل مندوب نے بیان میں بتایا کہ پاکستان نے اکثریت میں ووٹ حاصل کیے، بیان میں پاکستان کی حمایت اور اعتماد کیلیے رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا، پاکستان مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کے لیے تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

ایگزیکٹو بورڈ میں خدمات انجام دینے کی ذمے داری سونپی جانا پاکستان کے لیے انتہائی فخر کا باعث ہے، بیان میں کہا گیا کہ پاکستان پالیسی سازی، اصولوں کی ترقی ،عالمی ترجیحات کو فروغ دینے اور تنظیم کے پروگراموں اور سرگرمیوں کی موثر نگرانی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائے گا۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان بنی نوع انسان کی فکری اور اخلاقی یکجہتی ،تعلیم، سائنس، ثقافت اور مواصلات کے ذریعے عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک عالمی فورم کے طور پر یونیسکو کے اہم کردار کی ہمیشہ قدر کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں