خواتین کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع

خواتین گھربیٹھی آن لائن درخواست جمع کرا کر پانچ لاکھ روپے تک کاقرضہ باآسانی حاصل کرسکتی ہیں، ڈپٹی منیجراسٹیٹ بینک


این این آئی November 19, 2023
خواتین گھربیٹھی آن لائن درخواست جمع کرا کر پانچ لاکھ روپے تک کاقرضہ باآسانی حاصل کرسکتی ہیں، ڈپٹی منیجراسٹیٹ بینک۔ فوٹو: گوگل

حکومت کی جانب سے خواتین کو ذاتی کاروبار کے لیے بلا سود قرضوں کی فراہمی شروع کر دی گئی۔

ڈپٹی منیجر اسٹیٹ بینک قراۃ العین بلال نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے خواتین کو ذاتی کاروبار کیلیے بلا سود قرضہ سہولت کا اجرا کیا ہے، اب خواتین گھر بیٹھی آن لائن درخواست جمع کرا کر پانچ لاکھ روپے تک کا قرضہ باآسانی حاصل کر کے بہتر روزگار کا سلسلہ شروع کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے اسٹریٹجک پلان برائے 2023 ء تا 2028ء جاری کردیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک میں خواتین 48 فیصد ہیں مگر بہت تھوڑی تعداد بلکہ نہ ہونے کے برابر خواتین اس وقت اپنا ذاتی کاروبار کر رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں