روحانی دوست

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ


علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ ۔ فوٹو : فائل

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29
29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔
11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)
تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔
اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ''احسن '' والدہ کا نام '' شمسہ'' والد کا نام '' راشد۔''
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ) ، 2 کے حروف (ب،ک،ر) ، 3 کے حروف (ج،ل،ش) ، 4 کے حروف (د،م،ت) ، 5 کے حروف(ہ،ن،ث) ، 6 کے حروف (و،س،خ) ، 7 کے حروف (ز،ع،ذ) ، 8 کے حروف (ح،ف،ض) ، 9 کے حروف (ط،ص،ظ) ، احسن کے نمبر (1،8،6،5)
تمام نمبروں کو مفرد کردیں:(1+8+6+5=20=2+0= 2 )
گویا احسن کا نمبر2 ہے۔ایسے ہی احسن کی والدہ ''شمسہ'' کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:
(2+9+1=12=1+2=3)
گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
20 تا 26 نومبر 2023
پیر 20 نومبر 2023
آج کا حاکم عدد 4 ہے۔ انقلاب اور تبدیلیاں 4 ہی کے دم سے ہیں لیکن پیر کے دن یہ تبدیلیاں قلبی امور کے گرد طواف کرتی ہیں۔ جذباتی تعلق میں اتھل پتھل کا امکان ہے۔ ممکن ہے ایسا کچھ ہو جس کی آپ کو توقع نہ ہو۔ آپ کی تاریخ پیدائش میں اگر1،2،3،6،7 اور8 خصوصاً 2 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب، ک یا ر ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے، لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،5 اور9 خصوصاً 9 کا عدد یا پیدائش کا دن منگل ہے یا نام کا پہلا حرف ص، ط یا ظ ہے تو آپ کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔

صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔ اسمِ اعظم ''یارحیم، یارحمٰن، یااللہ'' 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 21 نومبر 2023
آج کا حاکم عدد 3 ہے۔ تحفظ (دیواریں، محافظ اور تالا) کو بہتر کرنے کی ضرورت محسوس ہوسکتی ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3،4،7،8 اور9 خصوصاً 3کاعدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن جمعرات ہے یا نام کا پہلا حرف ج،ل یا ش ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،5 اور6 خصوصاً 1یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف ا،ی یا غ ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔ وظیفۂ خاص ''یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم'' 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درود شریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 22 نومبر 2023
آج کا حاکم عدد 9 ہے۔ 9 قوت اور توانائی کا نمائندہ ہے جب کہ بدھ گفتگو اور سفر ہے۔ تیزرفتاری اور تلخ گفتاری سے گریز کریں۔ 1،2،3،5،6اور7 خصوصاً 6کا عدد یا پیدائش کا دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و،س یا خ ہے تو آپ کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،8اور9 خصوصاً 8 یا پیدائش کا دن ہفتہ یا نام کا پہلا حرف ح،ف یا ض ہے تو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے

صدقہ: زردرنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔ وظیفۂ خاص ''یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ'' 41 بار اول و آخر 11 باردرودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 23 نومبر 2023
آج کا حاکم عدد 8 ہے۔ مستقل مزاج اور صابر افراد کے لیے ہم مزاج دن جب کہ جلدبازوں کے لیے تعطل، رکاوٹ اور مسائل والا دن ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3،4،6،7 اور8 خصوصاً 7 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ز،ع یا ذ ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے، لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،5 اور9 خصوصاً 5 کا عدد یا پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ،ن یا ث ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔ وظیفۂ خاص ''سورۂ فاتحہ 7 بار یا یا قدوس، یاوھابُ، یااللہ'' 21 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 24 نومبر 2023
آج کا حاکم عدد 8 ہے۔ ایک اور صبر اور امتحان کا وقت ہوسکتا ہے۔ 8 کے عدد کی حکومت بڑی خرابی کو جنم دیتی ہے۔ صدقہ لازمی دیں۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3،4،6،7 اور8 خصوصاً 7 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ز،ع یا ذ ہے تو آپ کے لیے بہتری کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش 1،5 اور9 کا عدد خصوصاً 5 یا پیدائشی دن بدھ یا جن کے نام کا پہلا حرف ہ،ن یا ث ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔ وظیفۂ خاص ''سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ'' 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 25 نومبر 2023
آج کا حاکم عدد 6 ہے۔ مکان، زمین اور اپنی سواری کو خوب صورت بنانے یا کسی خرابی کو دور کرنے کا خیال آسکتا ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،4،5،6،8 اور9 خصوصاً 9 کا عدد یا پیدائشی دن منگل یا نام کا پہلا حرف ص، ط یا ظ ہے تو آپ کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3 یا 7 خصوصاً کا 7 عدد یا پیدائشی دن پیر یا نام کا پہلا حرف ز،ذ یا ع ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

صدقہ: 80 یا 800 روپے یاکالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ وظیفۂ خاص ''یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یا اللہ'' 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار 26 نومبر 2023
آج کا حاکم نمبر9 ہے۔ انتظامی اور حکم راں طبقے کے افراد کے لیے کچھ الجھنیں ہوسکتی ہیں۔ پُرسکون رہنے کی کوشش ہی واحد حل ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،3،5،6 اور7 خصوصاً 6 کا عدد یا جن کا پیدائشی دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و، س یا خ ہے تو آپ کے لیے ایک اچھے دن کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،8 اور9 خصوصاً 8 عدد یا جن کا پیدائشی دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح، ف یا ض ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔ وظیفۂ خاص ''یاحی، یاقیوم، یااللہ'' 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔