انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ہوگئی

انٹربینک میں ڈالر کی قدر 66پیسے کی کمی سے 285روپے 12پیسے اور اوپن کرنسی میں 75پیسے کم ہوکر 286روپے 50پیسے پر بند ہوئی


Ehtisham Mufti November 22, 2023
(فوٹو : فائل)

ڈالر کے مقابلے میں آج روپیہ تگڑا رہا جس کے باعث ڈالر کے اوپن ریٹ 287 روپے سے بھی نیچے آگئے۔


آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان کو قرض دینے کا وعدہ کرنے والوں کی جانب سے باقی ماندہ 13 ارب 80 کروڑ ڈالر جاری ہونے کی توقعات اور طلب و رسد میں یکسانیت کے باعث بدھ کو مسلسل پانچویں کاروباری سیشن میں بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 287 روپے سے بھی نیچے آگئے۔

کاروبار کے آغاز سے ہی انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 83پیسے کی کمی سے 284 روپے 95پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم وقفے وقفے سے ڈیمانڈ آنے سے محدود پیمانے کا اتارچڑھاؤ بھی دیکھا گیا۔

نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 66پیسے کی کمی سے 285روپے 12پیسے کی سطح پر بند ہوئی اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 75پیسے کی کمی سے 286روپے 50پیسے پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں