پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر ردو بدل پر غور

اوگرا کا اسٹیک ہولڈرز کو خط ،تجاویز طلب، آئل انڈسٹری کو نقصانات سے بچانا مقصد


Zafar Bhutta November 25, 2023
اوگرا کا اسٹیک ہولڈرز کو خط ،تجاویز طلب، آئل انڈسٹری کو نقصانات سے بچانا مقصد فوٹو: فائل

حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا دورانیہ ہفتہ وار کرنے پر غور کر رہی ہے۔

حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا دورانیہ 15 روز سے کم کرکے ہفتہ وار کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس مقصد کیلیے اوگرا نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھ دیے ہیں۔

اوگرا کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ردوبدل ہفتہ وار بنیادوں پر کرنے پر غور کیا جارہا ہے، اسٹیک ہولڈرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنی تجاویز ارسال کریں، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اوگرا پٹرولیم ڈویژن کو اپنی تجاویز اور سفارشات بھیجے گا، تاکہ ان سفارشات کا جائزہ لے کر ان کو منظوری کیلیے اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی میں پیش کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا آئی ایم ایف سے پٹرولیم لیوی وصولی 920 ارب روپے تک بڑھانے کا وعدہ

واضح رہے کہ پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ماہانہ بنیادوں پر کیا جاتا تھا، جس کی وجہ سے آئل انڈسٹری کو انوینٹری کی صورت میں نقصانات اٹھانا پڑتے تھے۔

آئل انڈسٹری کو نقصانات سے بچانے کیلیے قیمتوں میں ردوبدل کا دورانیہ کم کرکے 15 روز کر دیا گیا، جس کو مزید کم کرکے ہفتہ وار کرنے پر غور کیا جارہا ہے، اس طرح انڈسٹری کو نقصانات سے مزید بچایا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں