ایف بی آر ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے نئے رولز جاری

اپ ڈیٹڈ انکم ٹیکس رولز کے اجرا کا بنیادی مقصد ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس سے متعلق سہولت فراہم کرنا ہے


Numainda Express November 26, 2023
اپ ڈیٹڈ انکم ٹیکس رولز کے اجرا کا بنیادی مقصد ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس سے متعلق سہولت فراہم کرنا ہے (فوٹو: فائل)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 24 نومبر 2023 تک اپ ڈیٹڈ انکم ٹیکس رولز 2002 جاری کردیے ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اپ ڈیٹڈ انکم ٹیکس رولز میں رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ میں کی جانے والی ترامیم کے علاوہ تیس جون سے اب تک انکم ٹیکس رولز میں کی جانے والی ترامیم کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کے بجلی و گیس کے کنکشنز اور موبائل سم بلاک کرنے کا فیصلہ

ان اپ ڈیٹڈ انکم ٹیکس رولز کے اجرا کا بنیادی مقصد ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس سے متعلق سہولت فراہم کرنا ہے اور انکم ٹیکس روز سے متعلق پائے جانے والے ابہام دور کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں