پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی پالیسی دستاویزات کی تیاری شروع

آئی ایم ایف ٹیم نے وزارت خزانہ اور وزارت تجارت کا بھی دورہ کیا اور تفصیلی مذاکرات کئے


Numainda Express November 29, 2023
آئی ایم ایف ٹیم نے وزارت خزانہ اور وزارت تجارت کا بھی دورہ کیا اور تفصیلی مذاکرات کئے—فائل فوٹو

پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی پالیسی دستاویزات کی تیاری شروع کردی گئی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ممکنہ نئے پروگرام کی سفارشات پرمبنی پالیسی دستاویزات کی تیاری شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس نیٹ اور ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلیے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

عالمی ادارے کی ٹیکنیکل ٹیم سے مذاکرات کا دوسرا دور کامیابی سے مکمل ہوگیا، آئی ایم ایف ٹیم نے وزارت خزانہ اور وزارت تجارت کا بھی دورہ کیا اور تفصیلی مذاکرات کئے، آج مذاکرات کا تیسرا دور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ان مذاکرات کا آئی ایم ایف معاہدے کے ساتھ تعلق نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں