نواز شریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری

نیب نے اپیل واپس لینے کی استدعا کی تھی چنانچہ عدالت اسی بنیاد پر ریفرنس خارج کرتی ہے، تحریری فیصلہ


کورٹ رپورٹر December 02, 2023
(فوٹو : فائل/ ویڈیو اسکرین گریب)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف نیب اپیل خارج کرنے کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل ڈویژن بنچ کے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ انہیں اپیل واپس لینے کی ہدایات ہیں، نیب کی جانب سے اپیل واپس لینے کی استدعا منظور کی جاتی ہے، نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر اظہر مقبول کی جانب سے اپیل واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی چنانچہ عدالت نے نیب اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کردیا تھا جس کے خلاف نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں