جولائی میں خدمات کا تجارتی خسارہ 40 فیصد سکڑگیا

بیورو شماریات کے مطابق جولائی2011 کے مقابلے میں برآمدات 8.48 فیصد، درآمدات 5.99 فیصد اورتجارتی خسارہ 2.62 فیصد کم رہا۔


Kamran Aziz September 19, 2012
بیورو شماریات کے مطابق جولائی2011 کے مقابلے میں برآمدات 8.48 فیصد، درآمدات 5.99 فیصد اورتجارتی خسارہ 2.62 فیصد کم رہا۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD: خدمات کی درآمدات میں نمایاں کمی کے باعث جولائی میں سروسز میں تجارتی خسارہ 40.09 فیصد کمی سے 25 کروڑ 50لاکھ ڈالر تک محدود ہوگیا۔

رواں مالی سال کے پہلے ماہ پاکستان کی ایکسپورٹ 32 کروڑ 40لاکھ80ہزار ڈالر رہی جو جون میں 41کروڑ 81لاکھ 50ہزار ڈالر کی برآمدات سے 22.5 فیصد کم ہے درآمدات بھی 31.37 فیصد کی نمایاں کمی سے 57کروڑ 91 لاکھ 20ہزار ڈالر رہیں۔

بیورو شماریات کے مطابق جولائی 2011 کے مقابلے میں برآمدات 8.48 فیصد، درآمدات 5.99 فیصد اور تجارتی خسارہ 2.62 فیصد کم رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں