انڈر اینڈ اوور انوائسنگ روکنے کیلیے چار ممالک سے ڈیٹا ایکسچینج کا فیصلہ

معاہدہ یو اے ای، سنگاپور، ہانگ کانگ اور افغانستان سے کیا جائے گا، مسودہ تیار، چین سے پہلے ہی معاہدہ کیا جاچکا ہے


Khususi Reporter December 04, 2023
(فوٹو : فائل)

حکومت نے انڈر انوائسنگ اور اوور انوائسنگ روکنے کے لیے ایف بی آر کو نئے اہداف دے دیے، نگران حکومت نے پاکستان کے اہم درآمدی پارٹنرز کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات، سنگاپور، ہانگ کانگ اور افغانستان کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج کے معاہدے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایف بی آر نے الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج کیلئے مفاہمت کی یادداشت کا مسودہ تیار کرلیا ہے، وزارت خارجہ کی مدد سے چاروں ممالک کو یہ مسودے مفاہمت کے لیے بھجوائے جائیں گے، حکومت کی کوشش ہے کہ مفاہمت کی یادداشتوں پر جلد دستخط ہو جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں ممالک کے ساتھ مفاہمت سے درآمدات میں انڈر انوائسنگ روکنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل چین کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینچ معاہدہ کرچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں