ایشیائی ترقیاتی بینک نے خواتین کو کاروبار کیلئے 155 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی

یہ رقم خواتین کی زیر قیادت مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو قرض فراہم کرنے میں استعمال ہوگی


Business Reporter December 11, 2023
(فوٹو: فائل)

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

اے ڈی بی (یشیائی ترقیاتی بینک) کے اعلامیے کے مطابق رقم خواتین کی مالیات تک رسائی بڑھانے اور خواتین کی زیر قیادت مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو قرض فراہم کرنے کے لیے پالیسی اصلاحات میں معاونت کرے گی۔

فنانسنگ میں دس کروڑ ڈالر پالیسی پر مبنی قرض شامل ہے جس سے قانونی اور ریگولیٹری اصلاحات سے خواتین کو مالیات تک بہتر رسائی میں مدد ملے گی جبکہ پانچ کروڑ ڈالر مالیاتی ثالثی قرض جو شریک مالیاتی اداروں کو خواتین کاروباریوں کو قرض دینے کے قابل بنائے گااور پچپن لاکھ ڈالر کی گرانٹ متعلقہ سرگرمیوں کی مالی معاونت کیلئے ہوگی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پالیسی پر مبنی قرض ان اصلاحات کی حمایت کرتا ہے جو خواتین کی ضروریات کو قومی پالیسیوں میں شامل کرتی ہیں، مالیاتی ثالثی قرض سے شریک مالیاتی اداروں کے ذریعے قرض دینے کے ذریعے تقریباً 20 لاکھ خواتین کاروباریوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے جن میں تقریباً 510,000 خواتین شامل ہیں جن کے پاس پہلے مالیات تک رسائی نہیں تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔