ترسیلات زر کا حجم 7035 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 137 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا


News Agencies December 12, 2023
سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 137 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا (فوٹو : فائل)

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 7.035 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر میں سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 137 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ نومبر میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول

دوسری جانب پاکستان اورمشرقی یورپ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

پہلے چارماہ( جولائی تا اکتوبر) کے عرصے میں مشرقی یورپ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 2.18 فیصد اوران ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں