پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کمی کا امکان

ڈیزل کی قیمت کم از کم 12 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت 10 روپے فی لیٹر نیچے آنے کا امکان


News Agencies December 15, 2023
خام تیل کی قیمت 79 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 73 ڈالر تک آگئی (فوٹو : فائل)

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج سے نیچے آنے کا امکان ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج (15 دسمبر) سے نیچے آنے کا امکان ہے، نجی ٹی وی کے مطابق خام تیل کی قیمت 79 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 73 ڈالر تک آگئی لہٰذا ڈیزل کی قیمت کم از کم 12 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت 10 روپے فی لیٹر نیچے آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 13 روپے کی کمی متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں