پیاز برآمد کرنے کیلیے ایڈوانس ادائیگی کی شرط

کم ازکم ایکسپورٹ پرائس 750 ڈالر فی میٹرک ٹن مقرر، شرائط 29 فروری تک لاگو


Monitoring Desk December 18, 2023
حکومت نے ملک میں پیاز کی قیمتوں میں استحکام کیلیے اقدامات کا آغاز کردیا، حکومتی ذرائع فوٹو: فائل

نگران حکومت نے پیاز کی برآمدات کو محدود اور سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے ملک میں پیاز کی قیمتوں میں استحکام کیلیے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

پیاز برآمد کرنے کی اجازت صرف ایڈوانس ادائیگی کی شرط پر ہوگی اور پیاز کی برآمد کیلیے کم از کم ایکسپورٹ پرائس مقرر کی گئی ہے جو 750 ڈالر فی میٹرک ٹن ہوگی، یعنی اس قیمت سے کم پر پیاز برآمد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: قطر کیلیے بُک کنٹینر سے پیاز میں چھپائی گئی 3 من سے زائد چرس برآمد

ذرائع کا کہنا تھا کہ پیاز کی برآمدات پر نئی شرائط 29 فروری 2024 تک لاگو رہیں گی۔ انھوں نے کہا کہ نگران حکومت کے اقدامات سے پیاز کی قیمتوں میں استحکام آئے گا، کسانوں کو فائدہ ہوگا اور زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔

خیال رہے کہ پڑوسی ملک بھارت نے بھی پیاز کی قیمتوں میں استحکام کیلیے رواں سال اکتوبر میں پہلے پیاز کی برآمدات کیلیے کم ازکم پرائس مقرر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں